Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک مارچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، فواد چودھری

لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک مارچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، فواد چودھری
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک مارچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

ہفتہ کے روز پی ڈی ایم کے کراچی میں پاور شو پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مولانا اپنی سردیوں کی ایکٹیویٹی کا شوق پورا کرلیں، وہ پہلے بھی لانگ اور شارٹ مارچ کا تجربہ کر چکے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا مولانا نے 2 سال قبل ناکامی کے بعد دھرنا ختم کیا تھا۔ پلان اے، بی، سی ناکام ہوگئے تھے، سیاسی بے روزگاروں کے پلے کچھ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم 2 اور پھر 5 سال انتظار کرے، اگلی حکومت بھی ہماری ہوگی۔