Sunday, October 2, 2022

لانڈھی پراسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی

لانڈھی پراسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی

کراچی ( 92 نیوز) لانڈھی پروسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف  ہیں ۔

واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی لگا دی گئی   جبکہ  فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر 20واٹر ٹینک روانہ کر دیے گئے ہیں ۔

دوسری طرف  پاکستان چوک کے قریب برہانی ٹاور کی چھت پر آگ لگ گئی، آگ رہائشی علاقے میں موجود موبائل ٹاور کے پینل  میں لگی۔