Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لانڈھی نالے سے 11روز قبل لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

لانڈھی نالے سے 11روز قبل لا پتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد
June 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے 11 دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش لانڈھی میں نالے سے برآمد ہوگئی ۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤ ن سے 12 دن پہلے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی لاشیں گھر سےبرآمد ہوئیں ۔ پولیس کی ناقص تفتیش نوجوان کی جان لے گئی  ، شہریوں کے رکھوالے 11 دن تک نوجوان کی تلاش میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں نالے سے ملنے والی لاش زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے نوجوان زبیر کی نکلی، جس کے لواحقین نے دوستوں پر قتل کا الزام لگادیا ۔ لواحقین نے  بتایا کہ زمان ٹاؤن تھانے کے چکر لگاتے رہے، لیکن پولیس نے کسی قسم کی مدد نہ کی ۔ پولیس کے مطابق لاش ایک ملزم احمد کی نشاندہی پر برآمد کی ہے ۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں ، مقتول کا تعلق رحیم یارخان اور خاتون کا تعلق وزیرستان سے تھا ، جنہوں نے 12 دن پہلے پسند کی شادی کی تھی ۔ پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کا شُبہ ظاہر کیا ہے ۔