Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لانڈھی میں متحدہ کے کارکنوں کے گھروں پر حملے کئے جارہے ہیں  : خواجہ اظہار الحق

لانڈھی میں متحدہ کے کارکنوں کے گھروں پر حملے کئے جارہے ہیں  : خواجہ اظہار الحق
May 13, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں متحدہ کے کارکنوں کے گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں ۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ کرنے والوں نے کان بند کررکھے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے  لانڈھی سے منتخب ارکان اسمبلی  کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا نشانہ ایم کیو ایم ہے  50 کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل ہوا کئی لاپتہ ہیں ایم کیو ایم کے مخالفین کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ لانڈھی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملے ہورہے ہیں  خواتین پر تشدد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ  کو شدید طنز کا نشانہ بناتے ہوئے  نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ کرنے والے کانوں میں انگلیاں ٹھونسے بیٹھے ہیں  مگر کوئی غلط فہمی میں نہ رہے  ایسے واقعات سے ایم کیو ایم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے  ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔