Wednesday, September 28, 2022

لانڈھی میں خواتین سمیت ایم کیو ایم کے پچاس سے زائد پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

لانڈھی میں خواتین سمیت ایم کیو ایم کے پچاس سے زائد پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں لانڈھی میں خواتین سمیت ایم کیو ایم کے پچاس سے زائد پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا  ہے۔ پولنگ ایجنٹس کو مار کر پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی میں پارسی اسکول نشتر پارک سے تین جعلی پولنگ افسران گرفتار کر لئے جنہیں مجسٹریسی اختیارات کےتحت تین ماہ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا۔ ترجمان کےمطابق گرفتار ہونے والے جعلی پولنگ افسران میں ڈینٹر، نجی ہوٹل کا الیکٹریشن اور ایم کیو ایم پی آئی بی سیکٹر کا کارکن بھی شامل ہے۔