Tuesday, December 5, 2023

لانڈھی سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کا معمہ رینجرز نے حل کردیا

لانڈھی سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کا معمہ رینجرز نے حل کردیا
August 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی کے مختلف علاقوں سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کا معمہ رینجرز نے حل کر دیا۔ قتل میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ کراچی میں ایک اور شراکت داری قتل کی وجہ بن گئی، سرمایہ کاری پر منافع کی رقم مانگنے پر دوستوں نے دوست کا قتل کر دیا۔ سفاک ملزمان نے زعیم  نامی نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش 10 ٹکڑوں میں تقسیم کر کے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پھینک دی۔ رینجرز  نے   قتل میں ملوث  دو بھائیوں شاہد اور زاہد کو گرفتار کیا تو انہوں نے قتل کے محرکات سے  پردہ اٹھا دیا ، ملزمان کا کہنا ہے کہ مقتول نے 36 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، بار بار رقم کا تقاضہ کرنے پر اسے گھر بلا کر قتل کر دیا ۔ ملزموں نےبتایا کہ لاش ٹھکانے لگانے کے لئے 10 ٹکڑوں میں تقسیم کی  اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پھینک دی۔ مقتول کے بھائی امین اور اہل خانہ کا کہنا  ہے کہ ملزم شاہد اور زاہد دس سال سے پڑوسی تھے ، انہوں نے زیادہ منافع کا لالچ دے کر زعیم سے 36 لاکھ روپے کی رقم لی تھی۔ مقتول کے بھائی امین کے مطابق ملزمان نے شاداب نامی ہمسائے سے بھی چھ لاکھ روپے لئے تھے، دوسری جانب رینجرز نے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔