Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد

لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد
August 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقہ لانڈھی بابر کانٹا کے قریب گھر سے اچر بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے چاروں بھائی  گھر میں تھے کہ کمرے  میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا جس سے چاروں کی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق چاروں بھائی چائے کا ہوٹل چلاتے تھے  ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنریٹر کا دھواں بھرجانے کے باعث چاروں بھائی جان کی بازی ہارگئے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت انور، عمر، عثمان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے رات گئے چاروں بھائیوں کے ساتھ کھانا کھانے والے 2 افراد کے بیان قلمبند کرلئے ہیں جبکہ کھانے کا ٹیسٹ کروایا جائے گا، تاہم کسی زہریلی چیز کے شواہد نہیں ملے ۔ جاں بحق افراد کا تعلق پشین کے گاؤں ملنگا آباد سے تھا ، چاروں بھائیوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ۔