Tuesday, October 4, 2022

لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں لگی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں لگی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں لگی  آگ پر 18گھنٹے بعدقابو پالیا گیا، دوفیکٹریاں مکمل خاکستر،،تیسری کو جزوی نقصان پہنچا،،عینی شاہد کا کہناہے کہ گتے کی فیکٹری میں ویلڈنگ کا کام ہورہا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو اور فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی میں ایک اور بڑی آگ ، اس بار ایک یا دو نہیں تین فیکڑیاں  لپیٹ میں آگئیں ، لانڈھی پروسیسنگ زون میں گذشتہ روز شام میں لگنےوالی آگ پرآج دوپہر کے وقت قابو پایا گیا۔

شہر بھرکے فائرفائٹرزپندرہ فائرٹینڈراوراسنارکل کی مدد سےآگ بجھانے کی کوشش میں شریک رہے ، فائرآفیسر کا کہناہےکہ پانی کی قلت کی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات پیش آئیں ۔

عینی شاہدین بتاتےہیں کہ گتے کی فیکڑی میں اس وقت آگ لگی جب وہاں ویلڈنگ کا کام ہورہاتھا ، اس نےدیکھتےہی دیکھتےباردانےاوراستعمال شدہ کپڑے کی فیکڑی کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔

ہولناک آگ سےدو فیکٹریاں  مکمل جل گئیں،جبکہ باردانےوالی فیکڑی کو جزوی نقصان پہنچا ، فیکٹری میں  رکھاکروڑوں  روپے مالیت کاسامان اور مشینری خاکسترہوگئیں اور دو مزدوربھی زخمی ہوئے۔