Saturday, July 27, 2024

لالی وڈ فلم ”مالک“ کو ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں

لالی وڈ فلم ”مالک“ کو ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں
April 7, 2016
کراچی (92نیوز) کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ”دھواں“ کے بعد باری ہے فلم ”مالک“ کی۔ جی ہاں 22 سال بعد عاشر عظیم کی تحریر کردہ فلم ”مالک“ 8 اپریل کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم ”مالک‘ ‘کے تخلیق کار عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ اس فلم ذریعے ان کی کوشش ہے کہ ہر پاکستانی اپنی ذمے داریوں کو سمجھے۔ فلم کے پریمیر پر آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ فلم یقینا معاشرے میں تبدیلی لانے میں ایک مثبت کردار ادا کرے گی۔ فلم ”مالک“ کی کہانی کرپٹ سسٹم کے خلاف ایک آواز اور جد و جہد پر مبنی ہے۔ فلم میں ہر ایک شہری کو پاکستان کا مالک ہونے کا تصور دیا گیا ہے۔ نوے کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈرامہ سیریل ”دھواں“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عاشر عظیم کی ایک اور کاوش کو دیکھنے کیلئے شائقین بے تاب ہیں۔