Tuesday, October 4, 2022

لالیگا لیگ میں میسی کا جادو چل گیا، اسٹار فٹبالر کی سیلٹا ویگو کیخلاف شاندار ہیٹرک

لالیگا لیگ میں میسی کا جادو چل گیا، اسٹار فٹبالر کی سیلٹا ویگو کیخلاف شاندار ہیٹرک
 لندن (92 نیوز) لالیگا لیگ میں میسی کا جادو چل گیا۔ اسٹار فٹبالر نے سیلٹا ویگو کیخلاف شاندار ہیٹرک کی۔ بارسلونا نے سیلٹا ویگو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے آؤٹ کلاس کیا۔ بار سلونا نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ رکھا۔ لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔  42ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کی جانب سے لوکاس اولا  نے گول کر کے میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات نے میسی نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری دو ایک کر دی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی لیونل میسی نے ایک اور گول داغ کر ہیٹرک مکمل کی۔ سرجیو بسکیوٹس نے میچ کے اختتام پر گول اسکور کیا اور بار سلونا نے چار، ایک سے میچ اپنے نام کیا۔ فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔