لالیگا لیگ، رئیل بیٹس نے جیرونا کو شکست دیدی
لندن ( 92 نیوز ) لالیگا لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ، اہم میچ میں رئیل بیٹس نے جیرونا کو 0-1 سے شکست دے دی،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول لورن مورین نے کیا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولز پوسٹ پر خوب تابڑ توڑ حملے کیے، 36ویں منٹ میں رئیل بیٹس کے لورن مورین نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔
کھیل کےدوسرے ہاف میں جیرونانے میچ میں واپسی کی کوشش کی مگر ناکام رہی، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی اور رئیل بیٹس نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔