Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ہزاروں خواتین زکا وائرس کا شکار

لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ہزاروں خواتین زکا وائرس کا شکار
January 31, 2016
بگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا میں زکا وائرس خطرناک صورت اختیار کر گیا۔ دوہزار سے زائد حاملہ خواتین زکا وائرس کے مرض کا شکار ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں زکا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے متعلق جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد برازیل کے بعد کولمبیا دوسرا ملک ہے جہاں زکا وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ زکا وائرس لاطینی امریکا کے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایشیائی حکومتوں نے مچھر کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری کے سدباب کی کوششوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق زکا وائرس نوزائیدہ بچوں میں دماغ کو پہنچے والے نقصان جیسے پیدائشی نقص اور عارضی فالج کا سبب بنتا ہے۔ کئی ایشیائی ممالک کے صحت کے حکام نے مسافروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو وسطی اور جنوبی امریکا کا سفر اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کولمبیا کے صحت کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں زکا وائرس سے متاثر ہونے والے بیس ہزار دوسو ستانوے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے دوہزار ایک سو سولہ حاملہ خواتین شامل ہیں۔