Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاس اینجلس کے نشیبی علاقے میں بھڑکنے والی آگ کی زد میں آکر گیارہ فائر فائٹرز جھلس گئے

لاس اینجلس کے نشیبی علاقے میں بھڑکنے والی آگ کی زد میں آکر گیارہ فائر فائٹرز جھلس گئے
May 17, 2020
 لاس اینجلس (92 نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس کے نشیبی علاقے میں بھڑکنے والی آگ کی زد میں آکر گیارہ فائر فائٹرز جھلس گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے علاقے میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت میں لگی۔ ایمرجنسی کال پر فائر ڈیپارٹمنٹ کے دو سو تیس سے زائد اہلکار موقع پر پہنچے۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گیارہ اہلکار جھلس گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کا ایک ٹرک بھی دھماکے سے تباہ ہو گیا ہے۔ دھماکے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔