Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

لاس اینجلس : وارنر برادرز نے اپنے سٹوڈیو میں سپرہیروز کی دنیا سجا ڈالی

لاس اینجلس : وارنر برادرز نے اپنے سٹوڈیو میں سپرہیروز کی دنیا سجا ڈالی
May 19, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) معروف ہالی وڈ فلمساز کمپنی وارنر برادرز نے لاس اینجلس میں واقع اپنے سٹوڈیو میں سپر ہیروز کی دنیا سجا ڈالی اور فلمی دنیا کے کرداروں کو نمائش میں پیش کر دیا۔ سپرہیروز کی دنیا میں وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والے تمام تصوراتی کرداروں کی نمائش کی گئی۔ وارنربرادرز کے وسیع و عریض سٹوڈیو میں ان سپرہیروز کے زیب تن ملبوسات اور اسٹیج میں استعمال ہونے والے سازوسامان کو بھی پیش کیا گیا۔ فلمساز کمپنی نے یہ تقریب میڈیا اور چند خوش نصیب مداحوں کیلئے منعقد کی تھی جس میں مشہور گلوکار اور اداکار جین سیمنس نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیے۔ نمائش میں سپرمین اور سپائیڈرمین کے کردار زیادہ پسند کئے گئے۔