Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاس اینجلس: نمائش میں 30 قیراط کے گلابی ہیرے ’’جولیٹ‘‘ کی دھوم

لاس اینجلس: نمائش میں 30 قیراط کے گلابی ہیرے ’’جولیٹ‘‘ کی دھوم
December 17, 2016

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکا میں پہلی بار نایاب ہیروں اور جواہرات کا میلہ سج گیا۔ تیس قیراط کا گلابی ہیرا ”جولیٹ“ لاس اینجلس کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی زینت بن گیا۔ نمائش انیس مارچ دوہزار سترہ تک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس ہیروں اور جواہرات کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔ نیچرل ہسٹری میوزیم میں قیمتی جواہرات کی سجائی گئی نمائش امریکا میں اپنی نوعیت کی ایسی پہلی نمائش ہے۔

نمائش میں نایاب پتھر، تاج میں سجنے والے جواہرات رکھے گئے ہیں۔ تیس قیراط کا گلابی ہیرا جولیٹ اور نوے قیراط سے زائد کا سفید ہیروں سے مزین ہار بھی شائقین کی توجہ کا مرکزبناہوا ہے۔ ناشپاتی کی شکل کا پندرہ اعشاریہ تین آٹھ قیراط کا شوخ گلابی ہیرا بھی جیولری کے دیوانوں کو اپنی جانب کھینچ لے گا۔

جنیوا میں اس انوکھے ہیرے کی نیلامی کے دوران تین کروڑ دس لاکھ ڈالر بولی لگائی گئی۔ پانچ براعظموں سے اکٹھے کئے گئے رنگ برنگے ہیروں سے جڑا ہار ”رین بو“ بھی نمائش کا حصہ ہے۔ اس ہار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے قوس قزح زمین پر اتر آئی ہو۔