Sunday, October 2, 2022

لاس اینجلس میں امریکن میوزک ایوارڈز 2017کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

لاس اینجلس میں امریکن میوزک ایوارڈز 2017کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

لاس اینجلس (92 نیوز) امریکن شہر لاس اینجلس میں میوزک ایوارڈز 2017کی رنگا رنگ تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ہالی ووڈ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر شو کی رعنائیاں بڑھا دیں۔

سالانہ ایونٹ میں جیوری نے آرٹسٹ آف دی ایئر کا حقدار برونو مارس کو ٹھہرایا جنہوں نے آٹھ نامزدگیوں میں سے سات ایوارڈز جیتے۔

ڈیانا روز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فیورٹ پاپ گلوکارہ کا ایوارڈ لیڈی گاگا کے حصے میں آیا۔

فیورٹ ہِپ ہوپ آرٹسٹ کا ایوارڈ ڈریک کوملا جبکہ فیورٹ سانگ معروف گیت ڈیسپاسیٹو قرار پایا۔