Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاس اینجلس: فلم ‘‘ہیل سیزر’’ کی پریمیئر تقریب، شہرہ آفاق فلمی جوڑے جارج اور امل کلونی کی شرکت

لاس اینجلس: فلم ‘‘ہیل سیزر’’ کی پریمیئر تقریب، شہرہ آفاق فلمی جوڑے جارج اور امل کلونی کی شرکت
February 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں فلم ‘‘ہیل سیزر’’ کی پریمئر تقریب میں شہرہ آفاق فلمی جوڑے جارج اور امل کلونی نے شرکت کی۔ دونوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم ‘‘ہیل سیزر’’ کی پریمئر تقریب لاس اینجلس میں منعقد کی گئی جس میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ہالی ووڈ کے مقبول ترین فلمی جوڑے جارج اور امل کلونی نے جیسے ہی انٹری ڈالی تو سب کی نظریں ان پر ٹھہر گئیں۔ جوڑے نے خصوصی فوٹو سیشن بھی کرایا۔ اداکار جوش برونی اور اس کی منگیتر کیتھرائن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر فلم کے ٹریلر دکھائے گئے جنہیں شائقین نے خوب پسند کیا۔ فلم کو پانچ فروری امریکا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔