Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاس اینجلس بھی دو ہزار چوبیس کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

لاس اینجلس بھی دو ہزار چوبیس کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ میں شامل
September 2, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ بوسٹن کے دو ہزار چوبیس کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ سے نکل جانے کے بعد لاس اینجلس کھیلوں کی میزبانی کا امیدوارشہر ہو گا۔ لاس اینجلس کے دو ہزار چوبیس کے اولمپکس کی میزبانی کا امیدوار بننے میں حائل رکاوٹ اس وقت ختم ہو گی جب لاس اینجلس سٹی کونسل نے اتفاق رائے سے فیصلہ دیا کہ لاس اینجلس شہر کھیلوں کی میزبانی کے حصول کیلئے بولی میں حصہ لے گا۔ لاس اینجلس کے میئر ایرک گارچیٹی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے حصول کی مہم کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں تاہم سٹی کونسل کے بعض ارکان کو خدشہ ہے کہ اولمپک کھیلوں پراٹھنے والے اخراجات آمدنی سے متجاوز ہونے سے شہر کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ سٹی کونسل کے رکن پال کری کوریان کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی میزبانی لاس اینجلس کو ملے اور یہ کھیل کامیاب ہوں لیکن یہ کامیابی ٹیکس دہندگان کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ لاس اینجلس انیس سو بتیس اور انیس سو چوراسی میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔