Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاس اینجلس ، سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کے رنگا رنگ پریمئر کا انعقاد

لاس اینجلس ، سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کے رنگا رنگ پریمئر کا انعقاد
January 30, 2018

لاس اینجلس ( 92 نیوز ) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کا رنگا رنگ پریمئیر کا انعقاد کیا گیا۔ فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت سے ایونٹ کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

لاس اینجلس کے مقامی تھیئٹر میں حیرت انگیز ایکشن مناظر سے مزین سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کا زبردست ریڈ کارپٹ پریمئر منعقد ہوا ۔ رنگا رنگ ایونٹ میں اداکار چیڈوِک بوزمین،لوُپیتا یونگو،مائیکل بی جورڈن،فارسٹ وی ٹیکر،اور ہدات کار رائن کُوگلر شریک ہوئے ،شائقین کی بڑی تعداد نے فلمی ستاروں کا استقبال کیا۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تقریبا تمام کاسٹ سیاہ فام اداکاروں پر مشتمل ہے ،اور اس نے ریلیز سے قبل ہی پری سیلز ٹکٹ کی فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں  ۔

مارویل اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 16 اپریل کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی  ۔توقع کی جارہی ہے کہ فلم اوپننگ ویک اینڈ پر ایک سو بیس ملین ڈالر کا بزنس کرے گی ۔