Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاس اینجلس ، سپر سٹور میں گھسنے والا مسلح شخص گرفتار

لاس اینجلس ، سپر سٹور میں گھسنے والا مسلح شخص گرفتار
July 22, 2018
لاس اینجلس (92 نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس کے سپر سٹور میں  لوگوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے میں ایک مغوی خاتون ہلاک ہو گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے  کار سوار ملزم کو روکنے کا اشارہ کیا تو اُس نے فائرنگ کردی  اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ اس دوران   ملزم کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے بعد وہ بھاگ کر سپر سٹور میں گھس گیا اور لوگوں کو یرغمال بنالیا۔ اس موقع  پر پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے سٹور کا محاصرہ کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو تین گھٹے کے آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔ لاس اینجلس کے میئر  ایرک گارسیٹی کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے  ایک خاتون  ہلاک ہو گئی ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔