Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاس اینجلس ،سرکاری اسکولوں کے اساتذہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے

لاس اینجلس ،سرکاری اسکولوں کے اساتذہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے
January 15, 2019
لاس اینجلس( 92 نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلیاں نکالنے سے قبل اساتذہ نے اسکولوں میں کلاسوں کا بائیکاٹ  کیا اور سڑکوں پر نکل آئے ،سخت سردی اور بارش کے باوجود شہر بھر میں  نکالی جانیوالی ان احتجاجی ریلیوں میں  30 ہزار سے زائد اساتذہ  نے شرکت کی ۔ اساتذہ نے  بینرز اور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے ،جن پر انکے مطالبات درج تھے ۔اساتذہ اسکولوں میں سہولیات بہتر بنانے سمیت دیگر مطالبات کیلئے سراپا احتجاج تھے۔ سراپا احتجاج بنے اساتذہ کاکہنا تھا کہ حکومت سرکاری اسکولوں میں بھی نجی اسکولوں جیسی سہولیات فراہم کرے،لاس اینجلس سرکاری اسکولوں کی تعداد کے حوالے سے ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔