Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاس اینجلس:پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کرہلاک کردیا

لاس اینجلس:پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کرہلاک کردیا
July 25, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ لاس اینجلس کے محکمہ پولیس کے مطابق انہیں سٹوڈیو سٹی  میں ایک مشتبہ مسلح شخص کے فائرنگ کرنے کی اطلاع ملی۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے  مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اور وہاں سے ایک پستول بھی قبضے میں لے لی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پڑے ایک مشبہ پیکٹ کو چیک کرنے کیلئے روبوٹ کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے ہرقسم کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا۔