Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لازمی سروس ایکٹ نافذ‘ پی آئی اے ملازمین کی جزوی ہڑتال جاری

لازمی سروس ایکٹ نافذ‘ پی آئی اے ملازمین کی جزوی ہڑتال جاری
February 2, 2016
لاہور (92نیوز) پی آئی اے کی تمام یونینز تحلیل کر دی گئیں‘ کوئی ملازم ہڑتال نہیں کر سکے گا۔ وزیراعظم نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں ملازمین کی ہڑتال اور کام ساتھ ساتھ جاری ہے۔ حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی دھمکیوں کے باوجود فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد حکومت نے بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پرواز میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔جو نوکری پر نہیں آئے گا وہ نوکری سے جائے گا۔ ادارے کا مستقبل کچھ بھی ہو کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ لاہور سے ابتک دو پروازیں روانہ ہو چکی ہیں۔ لازمی سروس ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد نوکری جانے کے خوف سے تمام افسران اور عملہ اپنی اپنی سیٹوں پر موجود ہے۔ پی آئی اے ٹکٹنگ سنٹر ایجرٹن روڈ میں کام معمول کے مطابق شروع ہوگیا ہے۔ افسران اور سٹاف خلاف معمول آج بروقت دفتر پہنچا۔