لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر پاکستان نے جیت کا جشن منایا ذرا ہٹ کے

لندن(سپورٹس ڈیسک)لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر پاکستان نے جیت کا جشن منایا ذرا ہٹ کے ۔
تفصیلات کےمطابق شاہینوں کو فوجی ٹریننگ راس آ گئی ، جیت ملی تو سب نے فوجی طرز پرٹرینرکو سلوٹ کیا ، یونس خان پی ٹی ماسٹر بنے اور سب کو مصباح اسٹائل میں پریڈ کرائی ۔
پہلی اننگز میں سنچری کی تکمیل پر مصباح الحق نے پش اَپس نکال کر سلیوٹ کیا تھا ، جسے شائقین کرکٹ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے ، ٹیم جیتی تو پوری ٹیم نے مصباح اسٹائل اپنا لیا اور خوب جشن منایا۔