لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی پر لندن اور پاکستان میں شائقین کا جشن

لندن(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر کے تاریخی فتح حاصل کی تو لارڈز گراؤنڈ اور لندن میں موجود پاکستانی شائقین نے خوب جشن منایاجبکہ پاکستان کے اندر بھی شائقین نے خوب جشن منایا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم کی فتح کا انتظار ہوتا ہے جونہی ٹیم فتح یاب ہو تی ہے تو پھر جشن بھی خوب منایا جاتا ہےاور ساتھ ہی ہلہ گلہ بھی کیا جاتا ہے ۔ لارڈز گراؤنڈ میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دی تو گراؤنڈ میں موجود پاکستانی شائقین کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ۔ شائقین قومی پرچم ہاتھوں میں اُٹھائے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔شائقین کرکٹ یقینا آئندہ کے میچوں میں بھی پاکستان ٹیم سے ایسی ہی کارکردگی کی اُمید رکھتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان بھر میں شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی جیت پر خوب ہلہ گلہ کیا اور سڑکوں پر نکل آئے ۔ شائقین مصباح الحق اور یاسر شاہ کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔