لارڈز ٹیسٹ سے ایک روز قبل ہی قومی ٹیم کا اعلان

لندن(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی نہیں آ ئی لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے ٹیسٹ میچ سے ایک دن پہلے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا کپتان مصباح الحق کو محمد عامر ، وہاب ریاض ، راحت علی اور یاسر شاہ پر مشتمل باؤلنگ اٹیک دستیاب ہو گا ۔
تفصیلات کےمطابق ہیڈ کو چ مکی آرتھرنے کوچز سے طویل مشاورت کے بعد بارہ رکنی ٹیم میں مصباح الحق کی قیادت میں محمد حفیظ اور شان مسعود کو بطور اوپنر شامل کیا گیاہے ، یونس خان ، اظہر علی، اسد شفیق مڈل آرڈربلے باز ہونگے ۔ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے ، وہاب ریاض ، محمد عامر، را حت علی فاسٹ باؤلرزجبکہ یاسر شاہ بطور سپنر ٹیم میں شامل ہیں ممکنہ طور پر عمران خان بارہویں کھلاڑی ہونگے۔