Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لارڈز: دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار سو پانچ رنز سے شکست دے دی

لارڈز: دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار سو پانچ رنز سے شکست دے دی
July 19, 2015
لارڈز (ویب ڈیسک) ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار سو پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔ لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز پانچ سو نو رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ایک سو تین رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں کوئی بھی انگلش بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ اوپنر لتھ سات، الیسٹر کک گیارہ، بیلنس چودہ، بیل گیارہ اور جوروٹ سترہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بین سٹوکس اور معین علی کھاتا بھی نہ کھول سکے۔ براڈ پچیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے مچل جانسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔