Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاتوک ون پہاڑ پر پھنسے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوو کو بچا لیا گیا

لاتوک ون پہاڑ پر پھنسے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوو کو بچا لیا گیا
July 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاک آرمی ایوی ایشن نے 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر کامیاب  ریسکیو  آپریشن کرتے ہوئے بیافو گلیشیر میں لاتوک  چوٹی  پر پھنسے روسی کوہ پیما کو زندہ بچا لیا۔ پاک آرمی ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر امدادی آپریشن کیا گیا جو کہ کامیاب  رہا۔ روسی  کوہ پیما ایلگزینڈرگو کو 25 جولائی سے لاتوک پہاڑ پر 20,650 فٹ کی بلندی پر پھنسا ہوا تھا۔ تین دن قبل روسی  کوہ پیما کے پاس  کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہو گیا تھا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق  برفانی بادلوں کے سبب روسی کوہ پیما کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ریسکیو کرنے کی کوششیں 26 سے 30 جولائی تک جاری رہیں اور لاتوک پہاڑ پر پھنسے روسی کوہ پیما کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے مشکل آپریشن میں ریسکیو کیا۔ روسی کوہ پیما اس وقت سی ایم ایچ سکردو میں زیر علاج ہے۔