Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید
September 12, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز کی حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج نے سیزفائر معاہدے کی خلاف کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا ۔ شہید سپاہی کا تعلق بہاولنگر سے ہے ۔  پاک فوج بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔