Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی : پی ٹی آئی  کےدھرنا فیم ڈے جے بٹ پر فرد جرم عائد

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی : پی ٹی آئی  کےدھرنا فیم ڈے جے بٹ پر فرد جرم عائد
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے دھرنوں میں ساونڈ سسٹم سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کے خلاف لاوئڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی  ڈی جے بٹ  نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جلسوں اور دیگر تقریبات میں ساونڈ سسٹم کا جدید انداز متعارف کروانے والے آصف نذرعرف ڈی جے بٹ کو اصل شہرت اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران  ملی ،، انہوں نے  جہاں شہرت اور نام کمایا وہاں خوب کمائی بھی کی۔ دھرنے کے شرکاء کی  پکڑ دھکڑ اور مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوا  تو پولیس نے دفعہ 144اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف وری پر ڈے جے بٹ کو بھی حراست میں لے لیا گرفتاری کے دوسرے روز ہی ڈے جے بٹ کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔ ایک سال بعد  علاقہ مجسٹریٹ کیپٹن وقاص رشید نے ڈے جے بٹ کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے جسے ملزم نے تسلیم کرنے سے انکار کیاہے۔ فرد جرم کے باوجود ڈی جے بٹ وکٹری کا نشان بناتے  نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹائیگر ہیں مقدمات اور گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں عدالت نے آئیندہ سماعت پر پولیس کو ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جے بٹ پر فرد جرم کی کاروائی پی ٹی آئی خلاف دائر مقدمات دوبارہ کھولنے کا عندیہ ہے ۔