Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ق لیگ کی پی ٹی آئی سے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے بڑے عہدے کی خواہش

ق لیگ کی پی ٹی آئی سے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے بڑے عہدے کی خواہش
July 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) الیکشن 2018 میں بظاہر تو ن لیگ کی گرفت پنجاب پر کمزور رہی لیکن نتائج کے بعد کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں  نہیں ہے ، ایسے میں پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ق لیگ کی اہمیت بڑھ گئی ۔  ذرائع کےمطابق ق لیگ نے بھی اپنی سپورٹ کے عوض بڑے عہدوں کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ حالیہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو چاروں شانے چت توکیا مگر  اب بھی حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت سے محروم ہے،ایسے میں حکومت سازی کے لیے چھوٹی جماعتوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔ ذرائع  کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں  حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل کرنے کا  فیصلہ کیا ہے  جبکہ اس ضمن میں ق لیگ کے چوہدری پرویز الہٰی اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان میں جلدہی  اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ ذرائع کےمطابق  ق لیگ کو پنجاب میں  ایک وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے  جبکہ دوسری جانب ق لیگ کو مرکز  میں بھی ایک وزیر مملکت اور ایک وزیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔