Sunday, February 5, 2023

قیصرامین بٹ نے خواجہ سعد ، سلمان کو پیراگون کا اصل مالک قراردیدیا

قیصرامین بٹ نے خواجہ سعد ، سلمان کو پیراگون کا اصل مالک قراردیدیا
لاہور (92 نیوز) پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز میں شامل قیصرامین بٹ نے خواجہ سعد اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون کا اصل مالک قرار دے دیا اور کہا کہ ہم نے سوسائٹی کے کمرشل پلاٹ بیچ کر چودہ ارب روپے کمائے۔ پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز میں شامل قیصرامین بٹ کاعدالت میں دیاگیا بیان سامنے آگیا۔ قیصرامین بٹ کے مطابق خواجہ سعد اور سلمان رفیق پیراگون کے اصل مالکان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے انیس سوستانوے میں میرا پارٹنر بننے کی خواہش کی۔ خواجہ سعد نے ندیم ضیا کو ملوا کر بتایا کہ یہ کام کا بندہ ہے۔ خواجہ سعد، سلمان، ندیم ضیا اور میں نے مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ بنایا جس کا نام ائیر ایونیو رکھا گیا۔ خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے اپنے نام کاغذات میں سے نکال لئے جس سے میں اور ندیم ضیا برابر کے پارٹنر بن گئے۔ دو ہزار تین میں کمپنی کا نام تبدیل کرکے پیراگون سوسائٹی رکھ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پیراگون کے کمرشل پلاٹوں کو بیچ کر ہم نے چودہ ارب روپے کمائے۔ سعدرفیق  نے دو ہزار تین میں دباؤ ڈال کر  پیراگون کو ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاون سے رجسٹرڈ کروایا۔ جب بھی ضرورت پڑی انہوں نے پیراگون کے معاملات ٹھیک کروائے۔ قیصرامین نے کہا خواجہ سعد نےکمپنی میں میرے شیئرز کم کر کے ندیم ضیا کے بڑھا دیئے اور وہ بانوے فی صد کا مالک بن گیا۔ کاغذات میں میں اور ندیم ضیا مالک ہیں مگر خواجہ سعد اور سلمان رفیق بھی ہیں۔