Friday, September 20, 2024

قیدی کو جیل سے سپرنٹنڈنٹ  حسن سہتو نے فرار کروایا :  پولیس اہلکاروں کا انکشاف

قیدی کو جیل سے سپرنٹنڈنٹ  حسن سہتو نے فرار کروایا :  پولیس اہلکاروں کا انکشاف
March 3, 2016
کراچی(92نیوز)چھبیس فروری کو سنٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے قیدی حفیظ کےکیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پولیس اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ  انہوں نے قیدیوں کوجیل سپرنٹنڈنٹ  حسن سہتو  فرار کرایا تھا۔ تفصیلات کےمطابق سینٹرل جیل سے فرار ہونے والےقیدی کے کیس میں سامنے آئی  اہم پیش رفت ملزموں کے فرار میں سنٹرل جیل کا ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ حسن سہتو  ملوث نکلا۔ حسن سہتو کی جانب سے ملزموں کو فرار کروانے کا انکشاف دو سپاہیوں  محمد ظفر اور جمیل احمد نے کیا۔ دونوں اس روز جیل میں ڈیوٹی پر مامور تھے محمد ظفر اورجمیل احمد نے قیدی حفیظ کے فرار کی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کی ہدایت پر قیدی کو فرار کرایا تھا  دونوں سپاہیوں نے انکشافات سے بھرپور بیان نیو ٹاون تھانے میں جمع کر وادیا۔ سپاہیوں کا بیان تھانہ نیوٹاون کے تفتیشی افسر مشتاق بھٹو نے اعلی افسران کو بھجوا دیا قیدی حفیظ ملاقات کے دوران26فروری کو سینٹرل جیل سے فرار ہوا تھا۔