Thursday, September 19, 2024

قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلئے ٹیوٹا اور محکمہ داخلہ پنجاب میں معاہدہ

قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلئے ٹیوٹا اور محکمہ داخلہ پنجاب میں معاہدہ
October 1, 2015
لاہور (92نیوز) جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے کے لیے ٹیوٹا اور محکمہ داخلہ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایم او یو اور ٹیوٹا حکام اور آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے درمیان دستخط کے بعد معاہدہ طے پایا۔ تین برسوں میں بیس ہزار سے زائد قیدیوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جائے گی جس میں شارٹ کورسز بھی شامل ہوں گے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں ہنرمندی کی تربیت دینے کے منصوبے پر ساڑھے بائیس کروڑ روپے کی رقم خرچ ہو گی۔ اس معاہدے کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت محکمہ داخلہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔