قیام پاکستان کی 70ویں سالگرہ،آرمی میوزیم عوام کیلئے کھل گیا
راولپنڈی (92نیوز)قیام پاکستان کی ستر ویں سالگرہ آرمی میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد میوزیم دیکھنے پہنچ گئی ہےانسداد دہشتگردی،شہدا کارنر، پاک بھارت جنگ اورنشان حیدرکارنر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میوزیم پاک آرمی کی تاریخ کو محفوظ رکھنے کے ساتھ عوام کیلئے معلومات کا ذریعہ بنے گا۔