Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قوم کے مستقبل کیلئے کام کر رہے ہیں ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

قوم کے مستقبل کیلئے کام کر رہے ہیں ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
January 25, 2018

ڈیووس ( 92 نیوز ) ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ون روڈ ون بیلٹ کے حوالے سے ایک مباحثے میں شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے سی پیک کے فوائد سے شرکا کو آگاہ کیا اور عالمی کمپنیوں  کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔ عالمی رہنماؤں کے جمگھٹے میں پاکستانی وزیراعظم نے قومی لباس کو خاص اہمیت دی ہے ۔

ڈیووس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہیں ۔ ایک مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے فوائد سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے اہم ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بل و ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں بالخصوص انسداد پولیو پروگرام کیلئے معاونت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

شاہد خاقان عباسی سے چینی اورجاپانی کمپنوں کے اعلیٰ عہدیداران نے ملاقاتیں بھی کیں ۔ وزیراعظم نے تمام کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے کی خاص بات ان کا ہر موقع پر قومی لباس میں ملبوس ہونا ہے ۔ عالمی کمپنیوں کے سربراہان ہوں یا عالمی رہنما وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی لباس کی اہمیت کو ہر جگہ فوقیت دی ہے ۔