Saturday, July 27, 2024

قوم کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہے

قوم کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہے
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) آج وطن عزیز کے ایک جری مجاہد میجر طفیل محمد کا یوم شہادت ہے جن کی لازوال قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق میجر طفیل محمد 22 جولائی 1914ئ کو ضلع ہوشیارپور میں پیدا ہوئے۔ 1943ئ میں انہیں 16 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن ملا اور 44 برس کی عمر میں آخر ان کی زندگی کی وہ گھڑی آہی گئی جس کا ہر جری مجاہد شدت سے انتظار کرتا ہے۔ میجر طفیل محمد ایسٹ پاکستان رائفلز کے کمپنی کمانڈر تھے۔ جب بھارتی سینا کے گیدڑوں نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی پاکستان کے ایک علاقے لکشمی پور میں اپنی پوسٹ قائم کر لی۔ میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ئ کو دشمن کی ناجائز پوسٹ پر حملہ کیا۔ 4 بھارتی بزدل مار گرائے اور 3 قیدی بنا لئے۔ اس دوران میجر طفیل محمد کو پیٹ میں گولیاں لگیں مگر انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دشمن کا مقابلہ جاری رکھا۔ لکشمی پور ایریا کلیئر کرایا۔ کمانڈ جونیئر افسر کے حوالے کی اور شہید ہو گئے۔ وطن عزیز کیلئے ناقابل فراموش قربانی پیش کرنے پر میجر طفیل محمد کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے ہتھیاروں سے لیس قوم کا یہ دلیر سپاہی بورے والا پنجاب میں اپنے آبائی گاوں میں دفن ہوا جسے اب طفیل آباد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔