Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین کا آج 45واں یوم شہادت

قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین کا آج 45واں یوم شہادت
December 10, 2016

اسلام آباد (92نیوز) قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین کا آج 45واں یوم شہادت ہے۔ پاک فوج میں نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پہلے سپاہی سوار محمد حسین جنجوعہ 18 جون 1949 کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک گاوں ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے دیوی ہائی اسکول میں میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ سوار محمد حسین نے 3 ستمبر 1966 کو محض سترہ برس کی عمر میں پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود عملی جنگ میں بھرپور حصہ لیا۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں سوار محمد حسین شکرگڑھ کے محاذ پر فوجی جوانوں کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچاتے رہے۔ 10 دسمبر 1971 کو سوار محمد حسین شہید نے دشمن کو ہرار خورد گاؤں میں مورچے کھودتے دیکھ کر یونٹ کمانڈر کو اطلاع دی۔

سوار محمد حسین کی ذاتی کوششوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ ہوئے۔ 10 دسمبر کو ہی چار بجے سوار محمد حسین دشمن کو ٹھکانے لگاتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ میں شہید ہوئے۔ سوار محمد حسین شہید کو اسی بہادری کے اعتراف میں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ سوار محمد حسین شہید کی اولاد میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہے۔ ڈھوک پیر بخش اب ان کے نام کی مناسبت سے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے جانی جاتی ہے۔