Tuesday, November 28, 2023

قوم کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید کا آج اٹھارہواں یوم شہادت ہے

قوم کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید کا آج اٹھارہواں یوم شہادت ہے
July 7, 2016
لاہور (92نیوز) معرکہ کارگل کے دوران دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچانے والے قوم کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید کا آج اٹھارہواں یوم شہادت ہے۔ سات جولائی 1999ءکو دشمن نے لالک جان کی پوسٹ پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تاہم انہوں نے زخمی حالت میں بھی دشمن کے ایک خفیہ اسلحہ کا بنکر تباہ کر دیا اور پھر جامِ شہادت نوش کر لیا۔ انہیں اس لاثانی کارنامے کے اعتراف میں ”نشان حیدر“ عطا کیا گیا۔