Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قوم کی لوٹی دولت کا پوچھیں تو میاں صاحب کی تضحیک ہوتی ہے : بلاول بھٹو

قوم کی لوٹی دولت کا پوچھیں تو میاں صاحب کی تضحیک ہوتی ہے : بلاول بھٹو
July 7, 2017

کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا میاں صاحب سے پوچھ لیں تو ان کی تضحیک ہوتی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم میاں نواز شریف پر خوب تنقید کے تیر برسائے ہیں ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے تو اس سے ان کی تضحیک ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو وہ وقت یاد کرنا چاہیے جب انہوں نے بے نظیر کو عدالتوں میں گھسیٹا تھا ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کو بھی دفن کر دیا ہے جس کی وجہ سے  بے گناہ لوگ آج بھی دہشتگردی میں مارے جارہے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں اور علاقہ مکینوں سے ہمارا نظریاتی رشتہ ہے ہماری سیاست کا محور صرف اور صرف غریب ہے ۔  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نوازشریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں کرسی سے چمٹے رہنا چاہتےہیں ۔