Tuesday, April 30, 2024

قوم کی حمایت سے ملک میں امن لا کر رہیں گے:آرمی چیف

قوم کی حمایت سے ملک میں امن لا کر رہیں گے:آرمی چیف
March 10, 2015
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہم قوم کی حمایت سے ملک میں امن لاکررہیں گے۔ آرمی چیف نے کاکول اکیڈمی میں اپنے دورےاور خطاب کے دوران کہا کہ فوج فرنٹ لائن پر لڑکر دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہے ۔ آرمی چیف نے آپریشن کے دوران افسروں کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری اکیڈمی کاکول انتہائی اہم ادارہ اور عسکری قیادت کی تربیت گاہ ہے۔ نوجوان افسر اپنے اندر عزم، حوصلہ اور اہلیت کی صفات پیدا کریں ۔