Thursday, October 6, 2022

قوم کسی بھی صورت میں نواز شریف کے پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی، شرجیل میمن

قوم کسی بھی صورت میں نواز شریف کے پروپیگنڈے میں نہیں آئے گی، شرجیل میمن

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ن لیگ پر تنقید کے تیر برسا ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت نہیں بد معاشی کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلوں کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔
شرجیل میمن احتساب عدالت میں آئے تو لاٹھی کے سہارے لیکن سماعت کے بعد جب میڈیا سے بات کی تو جیالے کارکن کی طرح ن لیگ پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ن لیگ حکومت نہیں بد معاشی کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دوہرا معیار کیوں ہے، بتایا جائے اسحاق ڈار اور نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا۔
شرجیل میمن نے مذید کہا کہ ان کیخلاف مقدمات بے بنیاد اور انتقامی کارروائی کا حصہ ہیں۔ قوم کسی بھی صورت میں نواز شریف کے پروپیگنڈنے میں نہیں آئے گی۔