Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قوم کا غیر متزلزل یقین مسلح افواج کا اثاثہ ہے : آرمی چیف

قوم کا غیر متزلزل یقین مسلح افواج کا اثاثہ ہے : آرمی چیف
April 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی سپرٹ مقابلوں کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ قوم کا غیر متزلزل یقین مسلح افواج کا اثاثہ ہیں اور انشااللہ پاک فوج قوم کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے منگلا کے قریب پبی ٹرینگ ایرا کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی سپرٹ کمپی ٹیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مقابلوں میں پاک فوج کی تمام کورز کے علاوہ سری لنکن آرمی نے بھی حصہ لیا۔ چین، سعودی عرب قازقستان اور مالدیپ کے 16 افسران بطور آبزور ان مقا بلوں میں شریک ہوئے۔ 72 گھنٹوں پر محیط یہ مقابلے 23 مختلف فیلڈ ایونٹس پر مشتمل تھے جن کا مقصد جوانوں کی فیزیکل فٹنس کے معیار کو پرکھنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کہ قوم کا غیر مترلزل یقین مسلح افواج کا اثاثہ ہیں اور انشااللہ پاک فوج قوم کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے جسمانی اور ذہنی فٹنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ آرمی چیف نے مقابلوں کا حصہ بننے پر سری لنکن آرمی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں منگلا کور نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سدرن کمان نے سلور جبکہ سری لنکن آرمی کی ٹیم نے براون میڈل حاصل کیا۔