Friday, September 20, 2024

قوم و سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں ،آرمی چیف

قوم و سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں ،آرمی چیف
May 30, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ، اپنے دورے کے دوران  آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں افسران واساتذہ سے خطاب  کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  قوم اور سکیورٹی فورسز کی لازوال  قربانیوں کی بدولت  ہم امن و استحکام کی جانب گامزن   ہیں ، کام ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں کامیابیوں کو دیرپا امن و استحکام کی جانب لے جانا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے نوجوان افسران  کے کردار اور کارکردگی کو سراہا،  ان کا کہنا تھا کہ نوجوان افسران پیشہ وارانہ مہارتوں میں آگے بڑھتے چلے جائیں۔ اس موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں جاری پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جب کہ  کوئٹہ سیف سٹی منصوبے ، خوشحال بلوچستان پروگرام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سماجی و معاشی ترقی اور سلامتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔