Saturday, July 27, 2024

قوم نے عمران خان پر اعتماد کیا، رکاوٹ نہیں بنیں گے ، پیر پگارا

قوم نے عمران خان پر اعتماد کیا، رکاوٹ نہیں بنیں گے ، پیر پگارا
July 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کنگر ی ہاؤس کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس  کا اہم اجلاس  ہوا  جس میں پیپلزپارٹی پر انتخابات میں بد ترین دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے 3اگست کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا  گیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں  ایم کوی ایم پاکستان کے عامر خان اور فیصل سبزواری بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد پريس کانفرنس سے خطاب میں پير پگارا نے عام انتخابات ميں پيپلز پارٹی پر دھاندلی کرنے کا الزام عائد کرديا کہا دھاندلی کے خلاف 3اگست سے سندھ کے ہر ضلع میں احتجاج کرینگے۔ پير پگارا نے اس موقع پر پی ٹی آئی کی بھی بھرپور حمایت کی  اور کہا کہ  عمران خان پر قوم نے بھروسہ کيا ہےان کی حکومت ميں رکاوٹ نہیں چاہتے۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی پراياز لطيف پليجو نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کا مینڈیٹ چھینا گیا دھاندلی زدہ حلقوں میں دوبارہ اليکشن کرائے جائيں ۔