Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشانِ حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشانِ حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشانِ حیدر کے 73 ویں یوم شہادت پرٹویٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ پیغام میں کہا، قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کی بہادری کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی شہید نے 1948 میں بار بار ہونے والے بھارتی حملوں کے خلاف بہادری سے پیر کلیوارج کا دفاع کیا، نائیک سیف علی شہید نے عزم وہمت کے ساتھ اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا۔