Sunday, October 2, 2022

قوم فیصلہ کرلے مہنگائی سے نجات چاہیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا، بلاول

قوم فیصلہ کرلے مہنگائی سے نجات چاہیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا، بلاول
September 18, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہہ دیا، کہا کہ قوم فیصلہ کرلے اگر مہنگائی سے نجات چاہیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں پر 35 فیصد تک انکم ٹیکس کا نفاذ ہونے سے پانی سر سے اونچا ہوچکا، عوام دشمن فیصلے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا، عوام موبائل فون کارڈ سے لے کر اشیائے ضروریہ پر بلواسطہ ٹیکسوں کی صورت میں پہلے ہی اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروارہے ہیں۔