Saturday, July 27, 2024

قوم عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے : چودھری اعتزاز احسن

قوم عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے : چودھری اعتزاز احسن
April 4, 2017
سکھر(92نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرچودھری اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کبھی  قطر گئے نہ قطری شہزادہ پاکستان آیا۔ پاناما کیس میں وزیراعظم کا موقف تسلیم  نہیں کیا گیا ، قوم عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  سکھر ایئر پورٹ پر میڈٖیا سے گفتگو میں سینیٹراعتزاز احسن ایک مرتبہ پھر وزیراعظم پر برس پڑے ان کا کہنا  ہے کہ پاناما  کیس میں میاں صاحب  آمدن  کے ذرائع عدالت کے روبرو پیش نہیں کر سکے ان کا جواب کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ ا نہوں نے قطر میں تجارت اور  قطری  شہزادے  کے خط پربھی حکمرانوں کو آڑے  ہاتھوں لیا۔ پیپلز  پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاناما کے معاملے پر پوری قوم کی نظریں فیصلے پر لگی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے   2013 کے انتخابات کو  ایک  بار پھرغیر شفاف اور آر اوز کا الیکشن قرار دیا۔