قوم سے درخواست ہے دوپہر 12 سے 12:30 تک کشمیر کیلئے نکلیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے قوم سے درخواست ہے دوپہر 12 سے 12:30 تک کشمیر کیلئے نکلیں۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1167006864753733632
حکومت نے ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کر دیا ۔ ہر شہر میں دوپہر 12 سے 12:30 تک ٹریفک روک دی جائے گی۔ لوگ باہر نکل کر احتجاج کریں گے۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1167006859737411584
وزیراعظم کے اعلان پر جمعۃ المبارک کو کشمیریوں کے ساتھ قوم کے اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کرلیا گیا۔ وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہو گا۔ عمران خان وزیراعظم سکرٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے۔ احتجاج کے لیے سول سوسائٹی اور طلباء کو بھی دعوت دی جائے گی۔