Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قوم دھرنوں کی سیاست کا خمیازہ آج تک بھگت رہی ہے : شہباز شریف

قوم دھرنوں کی سیاست کا خمیازہ آج تک بھگت رہی ہے : شہباز شریف
July 23, 2015
ڈیرہ غازیخان(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر مبارک  باد دیتے ہوئے کہا کہ  دھرنوں کی سیاست کا خمیازہ  قوم آج تک بھگت رہی ہے ،،ملک کی  ترقی کے لئے  سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ  شہبازشریف نے سیلاب  سے متاثرہ علاقوں کا دورہ  کیا اور  امدادی سرگرمیوں کا  جائزہ لیا  اس موقع پر انہیں  ریسکیو  اور ریلیف آپریشن کے بارے میں بریفنگ بھی  دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےجکھڑ امام شاہ بندمیں پڑنےوالے شگاف کا معائنہ کیا اور شگاف بروقت  پر نہ  کرنے پر متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نےہدایت کی کہ جب تک  شگاف پرنہیں کرلیاجاتاصوبائی وزیر، سیکرٹری اورمتعلقہ حکام  موقع پر  موجود رہیں گے، وزیر اعلیٰ  شہبازشریف نے  راجن پور  میں کوٹ مٹھن میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا بھی  دورہ کیا اور  متاثرین کو  ہر ممکن  امداد فراہم  کرنے کی  یقین  دہانی کرائی ۔ اس موقع پر وزیراعلی  نے جوڈیشل کمیشن کی  رپورٹ  پر قوم کو مبارک باد دیتے  ہوئے  کہا کہ  دھرنوں  کی سیاست  سے ہونے والا  نقصان  قوم  آج  تک  بھگت  رہی  ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  کا مزید کہنا  تھا کہ  اربوں روپے کی لاگت سے پانی ذخیرہ کرنے کیلئے نئے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے   ملک کی   ترقی  کے  لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔